Live Updates

مراد سعید کی دھواں دھار تقریر،حکومتی ارکان نے پھولوں کے ہار پہنا دئیے

مراد سعید نے ہار اتار کر رکھا تو وہی ہار کھیل داس نے اٹھا کر عبدالقادر کے گلے میں ڈال دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 30 جولائی 2020 12:07

مراد سعید کی دھواں دھار تقریر،حکومتی ارکان نے پھولوں کے ہار پہنا دئیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30جولائی 2020ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو حکومتی رکن نے ہار پہنا دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں مراد سعید کی جذباتی تقریر کے دوران کراچی کے رکن اسمبلی فہیم خان نے پھولوں کا ہار پہنا دیا،مراد سعید نے ہار اتار کر رکھا تو وہی ہار کھیل داس نے اٹھا کر عبدالقادر کے گلے میں ڈال دیا تو ایوان میں پھر چور چور کے نعرے لگ گئے۔

بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران دلچسپ ماحول اس وقت پیدا ہوئی جب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو کراچی سے رکن فہیم خان گلے میں ہار پہنایا ،مراد سعید نے اپنا ہار اتار کر رکھا تو رکن اسمبلی کھیل داس نے وہی ہار عبدالقادرپٹیل کے گلے میں ڈال دیا،اور ایوان میں شور شروع ہو گیا کہ ہار تو مراد سعید کا تھا کس نے چوری کیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور ’’نو ‘‘،’’نو‘‘ کے نعرے لگا نا شروع کر دئیے ،مراد سعید نے کہا کہ جتنا دل کرتا ہے شور کر لیں این آر او نہیں ملے گا،کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے،انشائ اللہ احتساب ضرور ہوگا،پاکستان کو ان کی منی لانڈرنگ اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے گرے لسٹ میں آیا،ریمنڈڈیوس کو این آر او کس نے دیا او ر یہ بات کڑوی ہے مگر سچی کہ یہ امریکہ دے ڈومور کی پرچی لے کر آتے تھے اور ادھرآج وزیراعظم کشمیر کے سفیر ہیں،اپوزیشن پارلیمنٹ کو اپنی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

رمضان شوگر مل اور انکے باقی کیسز نہیں معاف کریں گے،انکے مطالبات کو نہیں مانا گیا،کہا گیا کہ رکن اسمبلی نے ملک کو لوٹا ہو تو معاف کردیں، ہم نہیں کریں گے،ہم پاکستان کے گرے سے وائٹ لسٹ میں لانیکی قانون سازی کر رہے ہیں، آئی سی جے میں عمران خان کا نہیں نواز شریف کا بیان تھا،ریمنڈ ڈیوس پاکستان کی سڑکوں پر گولی مار کر شہید کیا آپ نے این آر او دیا تو شاہ محمود کھڑا ہوا اور تحریک انصاف میں شامل ہوا، امریکہ کو آپ کہتے تھے انکے خلاف مزید دو حملے کرو مزید ضم شدہ علاقوں کے لوگوں کو مارنے کا کہتے تھے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات