سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

جمعرات 30 جولائی 2020 15:25

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کی درخواست ضمانت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) کراچی سپریم کورٹ رجسٹری نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت وکیل فاروق نائیک کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ رجسٹری میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور اس کے بیٹے فرخ شاہ کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت فاروق نائیک کے جونئر وکیل نے عدالت کو بتایا کے فاروق ایچ نائیک اسلام آباد میں مصروف ہیں پیش نہیں ہوسکتے لہذاحاضری سے استثنیٰ دی جائے جا پر عدالت فاروق ایچ نائیک کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت اگلے سیشن تک ملتوی کردی، نیب کی جانب سے خورشید شاہ پر ایک ارب روپے سے ذائد کرپشن کا الزام ہے، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے دونوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ جیل میں ہیں۔