کے ایس بی بینک سے غیر قانونی طور پر فنڈز ٹرانسفر کرنے سے متعلق نیب تحقیقات مکمل نہ ہوسکی

سندھ ہائیکورٹ نے انکوئری میں تاخیر پر نیب حکام پر اظہار بریمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 30 جولائی 2020 15:25

کے ایس بی بینک سے غیر قانونی طور پر فنڈز ٹرانسفر کرنے سے متعلق نیب تحقیقات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) دو سال گزرنے کے باوجود بھی کے ایس بی بینک سے غیر قانونی طور پر فنڈز ٹرانسفر کرنے سے متعلق نیب تحقیقات مکمل نہ ہوسکی،سندھ ہائیکورٹ نے انکوئری میں تاخیر پر نیب حکام پر اظہار بریمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں کے ایس بی بینک سے غیر قانونی طور پر فنڈز ٹرانسفر کرنے پر نیب تحقیقات کے معاملے پر سماعت ہوئی،دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے موقف اختیار کیا کے ملزمان کے خلاف ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرلیں گے،ملزمان نے غیر قانونی طور پر کے ایس بی بینک سے دیگر بینکوں میں کروڑوں روپے منتقل کئے تھے، انکوئری مکمل نہ کرنے پر عدالت نے نہب حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کے دو سال گذر گئے مگر انکوائری مکمل نہ ہوسکی ہے نیب کا ادارہ کیسے چل رہا ہے یہ کوئی معمولی سی بات نہیں نیب والے اتنے عرصے تک لوگوں کو گھسیٹتے رہتے ہیںجو بھی نتیجہ ہو سامنے آنا چاہئے نیب کی تحقیقات ہر طرح سے میرٹ پر ہونی چاہیے،جس پر عدالت نے نیب حکام سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔