حسد میں کچھ دوست سمندر پار پاکستانیوں کی توہین کر رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

جمعرات 30 جولائی 2020 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نی کہا ہے کہ حسد میں کچھ دوست سمندر پار پاکستانیوں کو غداری کے سرٹیفکیٹ دے کر انکی توہین کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے لئے اس فیصلے میں جسٹس اطہر صاحب کے یہ الفاظ اہم ہیں ’’دوہری شہریت والا شخص بھی پاکستانی ہے‘‘، اس کے محب وطن ہونے پر شک نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ میں صرف پاکستانی شہری ہوں اور کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں رکھتا۔