مخصوص اضلاع میں 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، انسداد پولیو گروام

جمعرات 30 جولائی 2020 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) انسداد پولیو پروگرام نے کہا ہے کہ مخصوص اضلاع میں 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 7 لاکھ 22 ہزار 500 بچوں کو 20 سے 28 جولائی تک ہونے والی انسداد پولیو مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں،یہ پولیو مہم کورونا وائرس کے باعث چار ماہ بعد چھوٹے پیمانے پر چلائی گئی،مہم میں جنوبی وزیرستان، کراچی کے بعض علاقے، کوئٹہ، اٹک اورفیصل آباد کے مخصوص علاقوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے،مخصوص اضلاع میں مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا گیا،پولیو ورکرز نے اس دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی بھی فراہم کی۔