نیب نے خواجہ برادران کی ضمانت کے خلاف نظر ثانی اپیل کی تیاری مکمل کر لی

جمعرات 30 جولائی 2020 23:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے لاہور کی احتساب عدالت میںمسلم لیگ ن کے رہنماوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف زیر سماعت پیراگون ہاو سنگ سوسائٹی ریفرنس میں سپریم کورٹ کیطرف سے خواجہ برادران کی ضمانت کے خلاف نظر ثانی اپیل کی تیاری مکمل کر لی۔ذرائع کے مطابقنیب کی نظر ثانی اپیل کے ڈرافٹ کو چیئرمین نیب کی منظوری سے عید کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے کی گئی اپیل میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کے خلاف کیس کے بنیادی اور اہم شواہد کو نظر انداز کیا، اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں آبزرویشن ختم نہ کی گئی تو ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر اثرانداز ہو سکتی ہیں، سپریم کورٹ کا کیس کے میرٹس کو دیکھنا پراسیکیوشن کے کیس کو کمزور کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ضمانتوں کے معاملے پر تفصیلی فیصلوں کی حوصلہ شکنی کر چکے ہیں، سپریم کورٹ کی جاری ہدایات کے مطابق ملزمان کی ضمانتوں کے فیصلے 4 یا 5 صفحات پر مشتمل ہونے چاہیں، نیب نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد درخواست گزاروں کے خلاف کاروائی کی، اس پٹیشن کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کی مزید معاونت بھی کی جائے گی۔

اپیل میں مزید کہا گیا کہ ضمانت کے موقع پر عدالت کو دستیاب شواہد پر سرسری جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرنے کا اختیار ہے، معزز عدالتی بنچ نے ضمانت کی سطح پر شواہد کا گہرائی سے جائزہ لیا اور کیس کے میرٹس کی تفصیلی انکوائری کی، معزز عدالت نے فیصلے میں سعد رفیق کے وکیل کے پیراگون کو ہونے والی ادائیگیوں میں مفروضوں پر یقین کیا ہے۔مطابق نیب کی جانب سے کی گئی اپیل میں کہا گیا کہ ریکارڈ پر موجود شواہد واضح کرتے ہیں کہ سعد رفیق اور ان کے خاندان نے فرنٹ مین کے ذریعے پیراگون کو استعمال کیا اور اثاثے بنائے، فیصلے میں سیاسی انجیئرنگ سے متعلق جو بات کی گئی نیب اس پر یقین نہیں رکھتا، خواجہ سعد رفیق اور دیگر کے خلاف انکوائری بغیر کسی ڈر و خوف کے اس وقت شروع ہوئی جب ان کی جماعت اقتدار میں تھی۔

اپیل میںمزید کہا گیا کہ نیب معزز عدالت سے درخواست کرتا ہے کہ حقائق کی روشنی میں خواجہ برادران کے ضمانت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔لاہور کی احتساب عدالت میںمسلم لیگ ن کے رہنماوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف زیر سماعت پیراگون ہاو سنگ سوسائٹی ریفرنس اب تک 7 گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔جبکہ اس کیس میں خواجہ برادران کے شریک ملزم قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

احتساب عدالت میں داخل نیب کے استغاثہ کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیاء اور قیصر امین بٹ سے مل کر ایئر ایونیو سوسائٹی بنائی، جس کا نام بعد میں تبدیل کرکے پیراگون رکھ دیا گیا۔ نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہا ئوسنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور اربوں روپے کی رقم بٹوری۔

نیب کے مطابق ملزمان کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔یاد رہے کہ پیراگون اسکینڈل کیس میں نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق سمیت پانچ ملزمان کے خلاف اکتیس مئی دو ہزار انیس کو ریفرنس دائر کیا گیا جبکہ خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس میں چار ستمبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی،نیب ریفرنس میں پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے انسٹھ کروڑ کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کیس میں سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق کی ضمانتیں لی ہیں۔