ویٹرنری یونیورسٹی میںسو سا ئٹی فار اینیمل ری پروڈکشن پا کستان ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدے داروں کاانتخاب

جمعرات 30 جولائی 2020 23:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں سو سا ئٹی فار اینیمل ری پروڈکشن پا کستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلا س کا انعقاد سٹی کیمپس لاہور میں ہوا جس میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے نئے عہدے داروں کا انتخاب بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی مشتر کہ صدارت سو سا ئٹی فار اینیمل ری پروڈکشن پا کستان کے سبکدوش ہو نے والے صدر/ و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد اور ویٹر نری یو نیورسٹی کے صابق وائس چانسلر/ سر پر ست اعلی سو سا ئٹی فار اینیمل ری پروڈکشن پا کستان پروفیسر ڈاکٹر منطور احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میںعلا قا ئی و صو با ئی ممبران، محکمہ لا ئیو سٹاک، تعلیمی ادرو ں، ریمونٹ ویٹر نری اور بیرو ن ملک مقیم ممبران نے عملی طو رپر اور ویڈیو لنک کے زریعے شمو لیت کی۔

ایگزیکٹیو کمیٹی کے نئے عہدے داروں میں چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف تھیریو جنا لو جی ڈاکٹر امجد ریا ض (صدر)، ایڈیشنل سیکر ٹری محکمہ لا ئیو سٹاک ڈاکٹر افضل باری (جنر ل سیکر ٹر ی) جبکہ مختلف انسٹی ٹیو شنز اور علا قوں سے نئے ممبران بھی اس میں شامل ہیں ۔ اُس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے نئے عہدے دارو ں کو مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :