آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں ایم فل، پی ایچ ڈی داخلہ انٹرویو چاراگست سے ہوں گے

جمعرات 30 جولائی 2020 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)جامعہ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام برائے 2020 کے لیے اہل امیدواروں کے داخلہ انٹرویو 4 سے 13اگست کے درمیان ہوں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق مختلف شعبہ جات سے متعلق اہل امیدواروں کے داخلہ انٹرویو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی، ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی، اورایل ای جے نیشنل سائینس انفارمیشن سیٹر جامعہ کراچی میں منعقد ہوں گے۔

تمام انٹرویو صبح کے اوقات کار میں منقعد ہوں گے۔ انٹرویو سے متعلق مزید تفصیلات جامعہ کراچی کے ایڈمیشن پورٹل سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ انٹرویو میں کامیاب امیدوار نامیاتی کیمیا، تجزیاتی کیمیا، طبعیاتی کیمیا، غیر نامیاتی کیمیا، حیاتی نامیاتی کیمیا، فارماکولوجی، اور مالیکیولر میڈیسن جیسے اہم شعبہ جات میں داخلہ لینے کے مجاز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :