اللہ تعالیٰ مسلم امہ سمیت پوری دنیا کو وبا سے نجات دے، خادم حرمین شریفین

جمعہ 31 جولائی 2020 10:05

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عید الاضحی کے موقع پر مسلم قائدین کو اپنی اور سعودی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالی امت مسلمہ سمیت دنیا بھر کے انسانوں کو وبا سے نجات دے۔اس سے قبل شاہ سلمان اور ولی عہد کے نام مسلم قائدین نے الگ الگ پیغامات بھیج کر دونوں رہنماؤں کو عید الاضحی کی مبارکباد بھی دی۔مسلم قائدین نے پیغامات میں یہ دعا بھی دی تھی کہ اللہ تعالی ایثار و قربانی کا یہ تہوار مسلم امہ کی زندگی میں بار بار لائے۔خیر و برکت سے نوازے اور مزید امن و استحکام امت کا مقدر بنے۔