مکہ میونسپلٹی نے قربانی کا گوشت گھروں پر پہنچانے کیلئے ایپ متعارف کرا دی

جمعہ 31 جولائی 2020 10:05

مکة المکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ قربانی ایپلی کیشن سے فائدہ اٹھائیں۔ اس کے تحت قربانی کا گوشت گھروں پر پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے ماتحت مذبحہ خانوں کی انتظامیہ کے انچارج ڈاکٹر احمد قوت میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس ایپلی کیشن کی بدولت صارفین مویشیوں کے انتخاب اور خرید و فروخت کی زحمت سے بچ جائیں گے جبکہ ان کی گوشت ضروریات احتیاطی تدابیر کی پابندی کے ساتھ پوری ہوجائیں گی۔

حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی بھی کی جائیگی۔ انہوں نے نے بتایا کہ میونسپلٹی کے یہاں رجسٹرڈ ای ایپلی کیشنز اور واٹس ایپلی کیشن کے ذریعے قربانی کا گوشت گھروں پر پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔