سعودی عرب، کورونا کیسز میں مسلسل کمی،24 گھنٹوں میں 1629 نئے کیس رپورٹ

جمعہ 31 جولائی 2020 10:05

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) سعودی عرب میں گذشتہ روز کورونا کے ایک ہزار 629 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار 219 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ کورونا کیسز میں مسلسل نمایاں کمیہونا شروع ہو گئی ہے اورگذشتہ روز کورونا کے ایک ہزار 629 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار 219 تک پہنچ گئی ہے جبکہکووڈ۔

19 سے 2 ہزار 629 افراد صحت یاب ہوئے اور اب تک 2 لاکھ 31 ہزار 198 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر کے مختلف شہروں میں کووڈ۔ 19 کے ایکٹو کیسز 40 ہزار 179 ہیں جس میں دو ہزار 824 انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیر علاج ہیں۔ گذشتہ روز 26 اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2,824 ہوگئی ہے۔