جدید دور کے باوجود آج بھی فوک موسیقی کو پسند کیا جاتا ہے‘ عباس جٹ

فوک گلوکاری کی شاعری میں شامل محبت کی چاشنی جلد دلوںمیں اترجاتی ہے

جمعہ 31 جولائی 2020 10:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) نامور گلوکار عباس جٹ نے کہا ہے کہ جدید دور کے باوجود آج بھی فوک موسیقی کو پسند کیا جاتا ہے، چاروں صوبوں کی فوک موسیقی کا اپنا الگ انداز ہے اور ہر انداز ایک سے بڑھ کر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے عباس جٹ نے کہا کہ پنجاب کی فوک گلوکاری کو نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ بیرون ممالک بھی پسند کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوک گلوکاری کی شاعری میں محبت کی چاشنی ہوتی ہے جو جلد دلوں میں اتر جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کی وارثت کو لے کر بڑھ رہا ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اس میں ان کے فن کا رنگ نمایاں ہو ۔

متعلقہ عنوان :