سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ عقدت و احترام سے منائی گئی

جمعہ 31 جولائی 2020 10:45

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں جمعہ کو عیدالاضحیٰ منائی گئی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میںعید کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔ حاجیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز عید کے بعد اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، اردن، بحرین، قطر ، انڈونیشیا، ایران، مصر اور ملائیشیا میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور کورونا وائرس کی وبا کے باعث انتہائی سادگی سے منائی گئی اور مسلمانوں نے سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانیکی۔ یورپ بھر اور امریکا میں بھی جمعہ کو عید منائی گئی۔ ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔