نیشنل تھروبال کوچنگ کورس 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا

جمعہ 31 جولائی 2020 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ نیشنل تھروبال کوچنگ کورس 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ کورس میں مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور سکول ٹیچرز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات بھی اپنے اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں اور کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے افراد اپنی اپنی رجسٹریشن 15 اگست تک کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورس 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کورس میں تھروبال، روپ سکیپنگ اور روک بال کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پریکٹس میچز بھی کروائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :