ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1.50روپے اضافہ

جمعہ 31 جولائی 2020 16:38

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1.50روپے اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) اوگرہ نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1.50روپے کا اضافہ کردیا جس سے گھریلو سلنڈر 18 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 70 روپے اور 1339 روپے فی میٹرک ٹن کا اضافہ ہوگیا ۔ ملک بھر میں صارفین کو گیس 114 روپے فی کلو کی جگہ 115 روپے 50پیسے، گھریلو سلنڈر 1345روپے کی جگہ 1363 روپے 55پیسے، کمرشل سلنڈر 5175 روپے کی جگہ 5244 روپے میں دستیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کہ بعدایل پی جی 350 ڈالر سے بڑھ کر 355 ڈالر ہو گئی۔ لوکل منڈی میں اضافہ بین الاقوامی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث ہوا۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوکل پیداواری ادارے جے جے وی ایل جام شورو جوائنٹ وینچر کو فوری طور پر چلایا جائے تا کہ لوکل پیداوار بڑھنے سے عوام کو سستی ایل پی جی دستیاب ہو سکے اور حکومت کو جے جے وی ایل کی بندش سے سالانہ 4 ارب کے نقصان سے بچایا جا سکے۔