اعلیٰ عدلیہ کے بیشتر ججز صاحبان سمیت وکلاء تنظیموں کے عہدیداران عیدالاضحی لاہور میں منائیں گے

جمعہ 31 جولائی 2020 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) اعلیٰ عدلیہ کے بیشتر ججز صاحبان سمیت وکلاء تنظیموں کے عہدیداران عیدالاضحی لاہور میں منائیں گے، بتایا گیا ہے کہ لاہور میں عیدالاضحی منانے والے ججز میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد جمیل خان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان سمیت دیگر ججز شامل ہیں جبکہ سینئر وکلاء میں چوہدری اعتزاز احسن، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر، پنجاب بار کونسل کے رہنما سمیت دیگر وکلاء عیدالاضحی لاہور میں منائیں گے۔