سردار عطاء اللہ مینگل اور سردار اختر جان مینگل عید الاضحی وڈھ کے علاقے شاہ نورانی میں منائیں گے

جمعہ 31 جولائی 2020 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) سردار عطاء اللہ مینگل اور سردار اختر جان مینگل عید الاضحی وڈھ کے علاقے شاہ نورانی میں منائیں گے ،ذرائع کے مطابق بی این پی کے سرپرست اعلی سردار عطا اللہ خان مینگل ، بی این پی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل، سردار اسد جان مینگل اور سردار گورگین مینگل جمعہ کو آبائی علاقے شاہ نورانی کنگوری وڈھ پہنچ گئے وہ عید کی نماز کنگوری شاہ نورانی میں ادا کریں گے