ویتنام میں کورونا سے تیسری ہلاکت

اتوار 2 اگست 2020 16:55

ہو چی منہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2020ء) ویتنام میں ہفتے کو کورونا وائرس کے تین درجن سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ملک میں وبا سے تیسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ویتنام کو کورونا سے نبردآزما ہونے میں عالمی سطح پر کامیاب ملک کے طور پر دیکھا جارہا تھا جہاں 99 روز تک مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا تاہم ایک ہفتے قبل ڈانانگ کے ہسپتال میں مقامی منتقلی کا کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا جس کے بعد وبا ملک کے تین بڑے شہروں سمیت چھ حصوں میں پھیل گئی۔

اس کے باعث انتظامیہ کو مجبوراً پابندیاں عائد کرنی پڑی تھیں۔ہفتہ کو سامنے آنے والے 40 نئے کیسز میں سے 32 ڈانانگ کے ہسپتالوں میں ہی سامنے آئے۔چھ مقامی سطح پر منتقل ہوئے جبکہ دو کیسز انڈونیشیا سے واپس ملک لوٹنے والے ویتنام کے شہریوں میں سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :