داعش کے ساتھ عراقی فورسز کی جھڑپیں جاری داعش کے کئی ٹینک اور آئل ٹینکر تباہ

پیر 3 اگست 2020 10:55

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) عراقی فوج کے 6 اہلکار صوبہ صلاح الدین میں دہشتگرد گروہ داعش کے ایک حملے میں جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی نے المعلوم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی کے جوانوں نے المقدادیہ میں داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کر دیا۔

(جاری ہے)

درایں اثناء صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشتگرد گروہ داعش کے ایک حملے میں عراق کے 2 فوجی جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد داعش دہشتگردوں کا پیچھا کرنے اور ان کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب عراق کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے کرکوک میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے کئی ٹینک اور آئل ٹینکر تباہ ہو گئے۔