امریکہ میں تقریباََ 3 کروڑ لوگوں کو 3 وقت کا کھانا میسر نہیں

پیر 3 اگست 2020 10:55

امریکہ میں تقریباََ 3 کروڑ لوگوں کو 3 وقت کا کھانا میسر نہیں
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) امریکہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس ملک کے تقریبا 3کروڑ لوگوں کو3 وقت کا کھانا میسر نہیں ہے۔ امریکہ کے ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران اس ملک کے تقریبا 3کروڑ لوگوں کے پاس کھانے پینے کی ضروری اشیاء نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ کے اس ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق249 ملین لوگوں پر کیے گئے ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ21 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران تقریبا 30 ملین لوگوں کے پاس اپنا پیٹ بھرنے کے لیے ضروری غذاء اشیاء نہیں تھیں۔

اسپوتنیک نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سینسیس بیورو کی جانب سے کرائے جانے والے اس سروے میں حصہ لینے والے 12.1 فیصد لوگوں نے بتایا ہے کہ انھیں کھانے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس ادارے نے اسی طرح بتایا ہے کہ سروے میں حصہ لینے والے ڈھائی کروڑ امریکی باشندوں میں سی25.6 فیصد کو رہائش اور کرائے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 40 فیصد لوگوں کو کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے درمیان میڈیکل سہولتوں تک دسترس نہیں رہی۔

متعلقہ عنوان :