صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا

پیر 3 اگست 2020 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات 6 اگست شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے مشترکہ اجلاس آئیں کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔