پاکستانی نوجوان کے ایتھلیٹک ہنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو میں نوجوان کو بے شمار موٹرسائیکلوں پر سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نوجوان کے مداح بن گئے

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 3 اگست 2020 17:30

پاکستانی نوجوان کے ایتھلیٹک ہنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03اگست2020ء) ایک پاکستانی نوجوان کے ایتھلیٹک ہنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اسے خوب پہچان مل رہی ہے۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں نوجوان کو بے شمار موٹرسائیکلوں پر سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نوجوان کے مداح بن گئے ہیں جس کے بعد ہر طرف اس کا چرچہ کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس نوجوان کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ ایک صارف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اس نوجوان کو تلاش کر کے مکمل تیار کیا جائے تو یہ پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے۔
سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ بھی اس نوجوان کی مداح ہو گئیں اور انہوں نے بھی اس نوجوان کے لئے پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک صارف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے نوجوان کو منظرعام پر لانے کے لئے ہمیں اسپورٹس گالا کروانے ہوں گے، ہم اس طرح کے مختلف ایونٹ کروانے ہوں گے تا کہ مختلف کھیلوں میں ہمارے کھلاڑی منظرعام پر آئیں اور ہمارا نام روشن کریں۔
تاہم مزید کچھ صارفین کی جانب سے بھی اس نوجوان کے لئے پیغامات بھیجھے جا رہے ہیں جس کے بعد لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس کی تلاش کی جائے اور اس کو مکمل ٹریننگ دی جائے۔

تاہم خیال رہے کہ 2009 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان میں کھیلوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا تھا، لیکن اب حالات بہتری کی طرف آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے بعد اب کھلاڑیوں کو اس کا فائدہ بھی ہو رہا ہے۔