Live Updates

عید الاضحی کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی مثالی رہی، عبد اللہ رومان

پیر 3 اگست 2020 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبد اللہ رومان نے عید الاضحی کے موقع پر بہتر صفائی پلان تشکیل دینے پر معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش اور ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ امسال ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی مثالی رہی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ عید الاضحی کے دن ہی قربانی کے جانوروں کے باقیات کو ٹھکانے لگایا گیا اور گلی کوچوں میں چونا ڈال کر صفائی کو یقینی بنایا گیا جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرنے کے بعد جانوروں کے باقیات کئی دنوں تک گلی کوچوں اور سڑکوں پر پڑے رہتے تھے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے جانوروں کے باقیات کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھکانے لگا کر شہریوں کے دل جیت لئے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش ڈبلیو ایس ایس پی عملے کو توصیفی اسناد اور ایوارڈز سے نوازے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات