محکمہ بلدیات خیبرپختونخوانے صوبہ کے 27 اضلاع میں10 لاکھ 61 ہزار بچوں کی رجسٹریشن کا اندراج مکمل کرلیا

پیر 3 اگست 2020 18:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) محکمہ بلدیات خیبرپختونخوانے صوبہ کے 27 اضلاع میں14 دنوں میں تقریباً 10 لاکھ 61 ہزار بچوں کی رجسٹریشن کا اندراج مکمل کرلیا۔ صوبائی حکومت نے 18 سال سے کم عمربچوں کی برتھ رجسٹریشن کی خصوصی مہم 17 جولائی 2020 سے شروع کردی تھی جس کے دوران30 جولائی 2020 تک صوبہ خیبرپختونخواکے 27 اضلاع میں ساڑھے 3 ہزار سے زائدویلج/نیبر ہڈکونسلوں میں گھر گھر جاکر18 سال سے کم عمر 10 لاکھ 60 ہزار969 بچوں کی رجسٹریشن کا اندراج مکمل کرلیا گیا۔

صوبائی حکومت نے بچوں کی رجسٹریشن کا ہدف محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ کے زیرانتظام ویلج کونسلوں اور نیبرہڈکونسلوں کے ہرسیکرٹری کو سونپا تھا جس کے تحت سیکرٹری اپنے اپنے متعلقہ ویلج کونسل/ نیبر ہڈکونسل میں گھر گھر جاکر روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 25 بچوں کے اندراج کی ہدایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے پیر کے روز ’این این آئی ‘کو بتایاہے کہ صوبہ کے 27 اضلاع میں ساڑھے تین ہزار سے زائد کونسلوں میںبچوں کے اندراج کے لئے تین ماہ کی خصوصی مہم 17 جولائی 2020 سے شروع ہے جس کے دوران 30 جولائی 2020 تک کل10 لاکھ60 ہزار969 بچوں کا اندراج مکمل کردیا گیا ہے جو کہ مقررہ ہدف کا 89.60 فیصد بنتاہے۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ضلع صوابی میں 140000‘ ضلع ایبٹ آباد میں 86369 ‘ضلع سوات میں 82821 ‘ ضلع چارسدہ میں 67707 ‘ ضلع بٹگرام میں 64710 ‘ ضلع پشاور میں64224 ‘ ضلع مانسہرہ میں 56968 ‘ضلع اپردیر میں 55183 ‘ضلع لوئردیر میں 52894 ‘ضلع بنوںمیں 48720 ‘ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 45790 ‘ضلع بونیرمیں44501 ‘ضلع ہری پور میں 41663 ‘ضلع مردان میں 37858 ‘ضلع نوشہرہ میں31429‘ ضلع مالاکنڈ میں30621 اور ضلع چترال میں 27254 بچوں کا اندراج ہوچکا ہے جبکہ سب سے کم اندراج ضلع کولئی پالس میں صرف 450 بچوں کا ہوچکا ہے۔

اسی طرح ضلع ٹانک میں 2425 ‘ ضلع کوہستان (لوئر) میں 4245 ‘ضلع کوہستان (اپر) میں 7670 ‘ضلع ہنگو میں 9751 ‘ ضلع تورغرمیں 10033 ‘ ضلع کوہاٹ میں 11116 ‘ضلع شانگلہ میں 11728 ‘ ضلع لکی مروت میں12048 ‘ضلع کرک میں12731 بچوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق بچوں کی رجسٹریشن کی مہم مطلوبہ ا ہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :