کویت نے پاکستان سمیت 31ممالک کیلئے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کردی

کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان، بھارت، چین، ایران، برازیل، اٹلی اور سری لنکا سمیت 31 ممالک کے لیے کمرشل فلائٹس پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے: ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کویت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 3 اگست 2020 18:41

کویت نے پاکستان سمیت 31ممالک کیلئے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کردی
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 اگست2020ء) کویت نے پاکستان سمیت 31ممالک کیلیے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کردی، ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کویت نے بتایا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان، بھارت، چین، ایران، برازیل، اٹلی اور سری لنکا سمیت 31 ممالک کے لیے کمرشل فلائٹس پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے ملک میں کمرشل فلائٹس کی جزوی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان، بھارت، چین، ایران، برازیل، اٹلی اور سری لنکا سمیت 31 ممالک کے لیے کمرشل فلائٹس پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ کویت کی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اُن ممالک کی کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد زیادہ ہے اور اس بنیاد ان ممالک کو وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

آنے والے مہینوں میں کمرشل فلائٹس میں آہستہ آہستہ اضافہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کویت میں کورونا وائرس کے 67 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 400 سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں اور حال ہی میں کویت نے جزوی کمرشل فلائٹس کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب کویت میں تارکین وطن کی گنتی گھٹانے اور مقامی آبادی کے ساتھ توازن پیدا کرنے کی خاطر قانون سازی کی جا رہی ہے، جس کا مقصد کویتی بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔

نئی قانون سازی کے تحت تمام ممالک کے کارکنان کا کوٹہ کم کر دیا جائے گا، جس کے بعد ان ممالک کے کویت میں موجد لاکھوں کارکنان کوبیدخل کر دیا جائے گا۔ نئے قانون سے متعلقہ بل میں سفارش کی گئی ہے کہ مملکت میں مقیم پاکستانی کارکنان کی تعداد گھٹا کرکٴْل تارکین کی گنتی کا 5 فیصد کر دی جائے۔ جبکہ بھارتی کارکنان کی تعداد بھی 15 فیصد تک محدودکر دیاجائے۔اسی طرح مصری، فلپائنی اور سری لنکن افرادی قوت کو بھی 10 فیصد تک محدود کیا جا رہا ہے۔