حج کے دنوں میں 54 ہزار لیٹر سینی ٹائزر سے خانہ کعبہ میں صفائی کی گئی

خانہ کعبہ کی صفائی کے لیے روزانہ 2 ہزار 400 لیٹر جراثیم کش محلول استعمال کیا گیا، 1 ہزار 500 لیٹر جراثیم کش محلول سے مطاف کا صحن اور بقیہ 900 سے عمارت کو صاف کیا جاتا تھا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 3 اگست 2020 19:32

حج کے دنوں میں 54 ہزار لیٹر سینی ٹائزر سے خانہ کعبہ میں صفائی کی گئی
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 اگست2020ء) حج کے دنوں میں 54 ہزار لیٹر سینی ٹائزر سے خانہ کعبہ میں صفائی کی گئی، تفصیلات کے مطابق حج کے دوران خانہ کعبہ کی صفائی کے لیے روزانہ 2 ہزار 400 لیٹر جراثیم کش محلول استعمال کیا گیا، 1 ہزار 500 لیٹر جراثیم کش محلول سے مطاف کا صحن اور بقیہ 900 سے عمارت کو صاف کیا جاتا تھا۔ رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے خانہ کعبہ کی صفائی کے لیے روزانہ 2 ہزار 400 لیٹر جراثیم کش محلول استعمال کیا گیا اور حج کے دنوں میں مجموعی طور پر 54 ہزار لیٹر سینی ٹائزر استعمال ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے حج کے لیے خصوصی انتظامات اور سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں، مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے اس سال سعودی شہری اور غیر ملکی تارکین وطن میں سے 10 ہزار حاجیوں کو طبی معائنے کے بعد منتخب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیت اللہ میں روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار 400 لیٹر سینی ٹائزر استعمال کیا جاتا تھا جس کے بعد ایک ہزار لیٹر خوشبودار محلول کا چھڑکاؤ کیا جاتا جس سے کعبہ کے در و دیوار مہک اُٹھتے تھے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کے موقع پر مشاعر مقدسہ میں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جب کہ مملکت میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1357 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 30 مریض انتقال کرگئے جب کہ صحت یاب ہونے والوںکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ روز کرونا کے مزید 2533 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 81 ہوگئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کی صفوں میں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ تمام حجاج کرام کی صحت کی صحت کی صورت حال تسلی بخش ہے۔عالمی ادارہ صحت نے حج کے موقع پر حجاج کرام کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے اور کرنا سے بچائو کی تدابیر اپنانے پر سعودی حکومت کی تحسین کی ہے۔وزارت صحت کے مطابق مملکت میںکرونا کے متاثرہ 85 فی صد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔