پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے گرڈسٹیشن کے قریب لگی آگ بجھادی

پیر 3 اگست 2020 19:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے یونیورسٹی روڈ دانش آباد گریڈ اسٹیشن کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ پر بروقت قابو پا کر علاقہ مکینوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،پشاور کے علاقہ یونیورسٹی روڈ دانش آباد میں گریڈ سٹیشن کے قریب نامعلوم وجوہات کی بناء پراچانک آگ بھڑک اٹھی،ڈیوٹی پر موجود سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شہریوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا ، اہلیان علاقہ نے عید کے دن گھر اہلخانہ کوچھوڑ کر ڈیوٹی پر موجود رہنے اور امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔