انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے حتمی الیون میں شان مسعود، عابدعلی، اظہرعلی(کپتان)، بابراعظم، اسد شفیق، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، شاداب خان، یاسرشاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمدعباس اور نسیم شاہ شامل ہوں گے

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2020 20:14

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب ..
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2020ء ) انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے حتمی الیون میں شان مسعود، عابدعلی، اظہرعلی(کپتان)، بابراعظم، اسد شفیق، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، شاداب خان، یاسرشاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمدعباس اور نسیم شاہ شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 5 اگست سے شروع ہونے والے پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کی حتمی 11 منتخب کر لی گئی ہے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے حتمی الیون میں شان مسعود، عابدعلی، اظہرعلی(کپتان)، بابراعظم، اسد شفیق، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، شاداب خان، یاسرشاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمدعباس اور نسیم شاہ شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں 5 اگست بروز بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں دو سپنرز کھلانے کے امکان پر غور کر رہی ہے ۔

پاکستان منگل کو پہلے ٹیسٹ کے لئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کرے گا۔ اس سے قبل 20 کھلاڑیوں کے اعلان کردہ سکواڈ میں تین سپنرز ، یاسر شاہ ، شاداب خان اور کاشف بھٹی شامل ہیں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم آج اور کل مانچسٹر کی پچ اور موسم کی صورتحال پر نگاہ رکھیں گے اور پھر دو سپنرز کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کریں گے۔