حیات آباد کے شہریوں کا آلائشیں نہ اٹھانے پر احتجاج،کئی مقامات پر لوگوں نے خود صفائی کی

پیر 3 اگست 2020 20:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) عید قرباں کے موقع پر شہر پشاور کے پوش علاقوں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے ضمن میںانتظامیہ کے دعوے محض دعوے ثابت ہوئے ،پشاور کے علاقہ حیات آباد فیز تھری میں قربانی کے بعد علاقے کی گلیوں میں آلائشیں پڑی رہی جبکہ متعلقہ ادارے کے اہلکار کہیں نظر نہیں آئے ،اہلیان علاقہ نے اس صورتحال پرانتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عید کے دن شام تک ا ٓلائشیں گلیوں میں پڑی رہی جس کی وجہ سے شدید گرم موسم میں تعفن پھیل گیا ۔

حیات آباد کے رہائشیوں نے ڈبلیو ایس ایس پی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قربانی کے بعد صاف صفائی اور علاقے میں جراثیم کش اسپرے اور کیمیکل کا چھڑکاو فوری کیا جائے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار صورتحال سے شہریوں کو بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف اندرون شہر مختلف مقامات میں عید کے پہلے روز رات گئے تک آلائشیں ٹھکانے نہیں لگائے جاسکے تھے جس کی وجہ شہریوں کومشکلات کا سامناکرنا پڑا ، کئی ایک مقامات پر لوگوں نے اپنے طور پر آلائشیں محلوں سے دور لے جاکر پھینکا۔

عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر ادارے اپنے صفائی مہم کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا ہر سال انتظامیہ کی جانب سے بڑے بڑے دعوے سامنے آتے ہیں ،لیکن عملی طور صورتحال میں کوئی واضح بہتری دیکھنے میں نہیں آرہا ۔شہریوں نے قربانی کے بعدموثر صفائی مہم فوری طور مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے تما م رہائشی اور تجارتی علاقوں میں جراثیم کش اسپرے فوری طور پر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :