پی ایس بی کوچنگ پشاورسینٹر و دیگر دفاتر کھل گئے

کھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے جدیدجیم کا فتتاح جلد ہوگا،ڈائریکٹر پرویز علی کی میڈیاسے گفتگو

پیر 3 اگست 2020 20:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) ملک بھر کی طرح پشاورکے دیگر سرکاری اداروںسمیت پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے دفاترز بھی عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد پیر کے روزکھل گئے اور تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی پر آکر ذمہ داریاں سنبھال لی ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر پرویز علی نے کہاکہ انشاء اللہ جلد ہی کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شروع ہوجائے گی،جہاں پر بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،والی بال اور سکواش اکیڈمیوں میں سینئر زوجونیئر کھلاڑیوں کی پریکٹس کرتے نظر آئینگے،انکاکہناتھاکہ پی ایس بی کوچینگ سینٹر میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کی سہولیات اور انکی فٹنس کیلئے عنقریب جدید جیم کا افتتاح ہوگاجس سے کھلاڑی مستفیدہونگے۔

پرویز علی نے کہاکہ سکواش اکیڈمی میں مختلف سکولوں کے بچے انڈر11،14اورانڈر17کے کٹیگریزمیں روزانہ پریکٹس کرتے تھے جبکہ اسکے ساتھ ہی دیگر جونیئر زکھلاڑی میں پریکٹس کرتے ہیں،والی بال اکیڈمی میں بھی ممبرز سمیت جونیئر اور سینئر کھلاڑی اپنی کھیل مین مصروف رہتے ہیں،اسی طرح بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے بھی مرد وخواتین کھلاڑی بھی کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں،تاہم کوروناکے باعث یہ سلسلہ روک گیاہے اور انشاء اللہ جلد ہی پی ایس بی کوچینگ سینٹر میں کھیلنے کی سرگرمیاں بحال ہوجائیںگی

متعلقہ عنوان :