عیدقرباں تعطیلات ،مختلف واقعات میں28افرادلقمہ اجل بنے

نہاتے ہوئی10افراد ڈوب گئے،آتشزدگی کی32واقعات رونماہوئے، ریسکیو 1122کا عملہ کام میں مصروف رہا صوبے میں 319ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ 90 حادثات پشاور میں ہوئے، رپورٹ

پیر 3 اگست 2020 20:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) خیبرپختونخوامیں جمعہ سے اتوارتک مختلف واقعات میں 28افرادلقمہ اجل بننے جن میں ڈوب کرمرنے والوں کی تعداد10ہے جبکہ تین روزمیںآتشزدگی کی32واقعات رونماہوئے ہیں،صوبے بھرمیںعیدالاضحی کی جمعہ سے پیرتک سرکاری تعطیلات کے دوران صوبے بھرمیںٹریفک حادثات،آتشزدگی،نہانے کے دوران ڈوبنے سمیت مختلف واقعات رونماء ہوئے،خیبرپختونخوامیں تین روزمیں کل ٹریفک حادثات کے 319 رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ 90 حادثات پشاور میں ہوئے،انہیں ایام میں مختلف نوعیت کی آتشزدگی کے 32واقعات سامنے آئے، دریاؤں اور ڈیمز میں نہانے کے دوران گیارہ افرادپانی کی بے رحم موجوں کی نذرہوئے جن میں دس افرادکی نعشیں نکال لی گئی ہیں،ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122ڈاکٹرخطیراحمدکے مطابق عید الاضحی تعطیلات میں مختلف نوعیت کی 1052 ایمرجنسیز میں سہولیات فراہم کی گئیں،صوبے کے 26 اضلاع میں 1004 افراد کو امدادی خدمات فراہم کیں، 616 میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو ابتدائی طبی امدادفراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا، مختلف ریکوریز کے 51 اور جرائم کے 23 واقعات میں سہولیات فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :