وہاڑی میں ہیڈ اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

پاﺅں پھسلنے سے ایک شخص دریا میں گرا جسے بچاتے ہوئے 2 افراد بھی ڈوب گئے. ریسکیو حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 3 اگست 2020 22:01

وہاڑی میں ہیڈ اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق
وہاڑی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اگست ۔2020ء) وہاڑی میں ہیڈ اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ریسکیو حکام کے مطابق پاﺅں پھسلنے سے ایک شخص دریا میں گرا جسے بچاتے ہوئے 2 افراد بھی ڈوب گئے. ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق تینوں افراد ریائے ستلج کی سیر کیلئے آئے تھے۔

(جاری ہے)

تینوں افارد کی لاشیں نکال لی گئیں خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع حب میں ساکران تالاب میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کرجاں بحق ہوئے تھے.

نجی ٹی وی کے مطابق ایدھی رضاکاروں نے ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ورثاءکے حوالے کردی تھیں ایدھی فاﺅنڈیشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے تھا. خیال رہے کہ اس سے قبل مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں بستی غازی نظام والی کے قریب دریائے چناب میں میٹرک کے چار طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے‘ ڈوب جانے والے طالب علموں میں اٹھارہ سالہ انصر ، سولہ سالہ فیض رسول ، سولہ سالہ فیاض اور سولہ سالہ فرید خان شامل تھے.

اس سے قبل 5 جون کو سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں جھرک کے قریب سات بچے دریا سندھ میں نہاتے ڈوب گئے تھے بچوں کی لاشیں نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی تھیں جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین لڑکیاں اور چار لڑکے شامل تھے بچے جھرک کے قریب گاﺅں دائم مری میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے بچوں کی لاشیں مقامی افراد نے نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کر دی تھیں. بچوں کی شناخت سات سالہ کونجھ، 9 سالہ عامر، چھ سالہ عظیم خان، چارسالہ بینظیر، چھہ سالہ رفیق، سات سالہ رحیم علی اور چار سالہ بشیر کے نام سے ہوئی تھی مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نواب شاہ کی ایک فیملی شادی میں شرکت کے لیے پہنچی تھی اور شدید گرمی کے باعث بچے دریا سندھ میں نہانے گئے تھے.