ایران اور سعودی عرب ثالثی کا عمل جاری ہے،وزیراعظم

ہم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان محاز آرائی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور اس حوالے سے ہماری امن کی کوششیں کامیاب رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا غیر ملکی الجزیرہ کو انٹرویو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 4 اگست 2020 10:15

ایران اور سعودی عرب ثالثی کا عمل جاری ہے،وزیراعظم
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اگست 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کا عمل رکا نہیں بلکہ اس میں پیشرفت جاری ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات الجزیرہ کو اپنے ایک انٹرویو میں بتائی۔ یہ انٹرویو بدھ کو نشر کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے انٹرویو کے حوالے سے نیویارک ٹائمز نے پیر کو ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان محاز آرائی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور اس حوالے سے ہماری امن کی کوششیں کامیاب رہی ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں رکنے کے لیے سرگرم ہیں۔۔ 11 اکتوبر 2019ء کو بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب نے ایران کو بات چیت کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے یہ پیغام وزیراعظم پاکستان عمران خان کے زریعے سے ایران پہنچایا ،بتایا گیا کہ ترجمان ایرانی حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایران کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام پہنچایا۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ پیغام دورے سے ایک روز پہلے ایران بھجوایا، ایران حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیغام میں سعودی ولی عہد نے ایران کو بات چیت کی پیشکش کی ۔ ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ثالثی کیلئے کہاتھا،اہم مسلم لیڈر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تنائو ختم کرنے کی خواہاں ہیں، سر کاری ذرائع کے مطابق ایران کی طرف سے ثالثی قبول کرتے ہوئے تنائو کم کرنے کا عندیہ دیا جا چکاہے، ایران خطے میں امریکہ کا کردار بتدریج کم کرکے ختم کرنا چاہتا ہے، پاکستان ماضی میں بھی سعودی عرب ایران تناو ختم کرنے کیلئے کئی بار کوششیں کرچکا ہے۔

اور اب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کا عمل رکا نہیں بلکہ اس میں پیشرفت جاری ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات الجزیرہ کو اپنے ایک انٹرویو میں بتائی۔