پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس‘کشمیر اور ایف اے ٹی ایف کی خواہش پر قانون سازی
پیر کے روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب ‘ مشترکہ اجلاس کی بنیادی توجہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز اور قومی اہمیت کے حامل چند دیگر قوانین کی منظوری پر مرکوز ہوگی. بابراعوان
میاں محمد ندیم منگل 4 اگست 2020 10:24
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق جہاں قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو دوبارہ شروع ہونا ہے اور سینیٹ کا اجلاس بدھ کو ہورہا ہے، صدر عارف علوی نے پیر کے روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے جس کے دوران ایک درجن کے قریب قانون سازی کی ضرورت ہے جن میں دہشت گردی کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی چند شرائط کو پورا کرنے کے لیے ضروری قانون سازی بھی شامل ہے اور وہ بل جو ایک ایوان سے منظور ہوچکے ہیں اور اب انہیں دوسرے ایوان سے 90 روز کے اندر منظور ہونے ہیں.
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہو ئے وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کی بنیادی توجہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز اور قومی اہمیت کے حامل چند دیگر قوانین کی منظوری پر مرکوز ہوگی. انہوں نے کہا کہ ایک روزہ مشترکہ اجلاس کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم ایف اے ٹی ایف سے متعلق تمام اہم قانون سازیوں کی منظوری تک اس میں توسیع کی جاسکتی ہے بابر اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو الحاق کرنے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر بدھ کے روز سینیٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا. انہوں نے کہا کہ سینیٹ اجلاس کا بنیادی مقصد بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا اور اداروں کو ایک قومی فریاد پہنچانا ہے جو ایک سال سے لاک ڈاﺅن کے تحت رہا تھا اور جہاں لوگوں کو قابض فورسز کے مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈاکٹر اعوان نے کہا کہ جب انہوں نے پارلیمانی امور کی وزارت کا چارج سنبھالا تھا تو ملک میں ایک آئینی انتشار تھا کیونکہ قومی اسمبلی پارلیمانی سال میں 130 روز تک اجلاس میں رہنے کی آئینی تقاضا کو پورا کرنے سے قاصر تھی جو 13 اگست کو ختم ہورہا ہے. انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے مصروف رہنے کے بعد اب وہ اپنے دن پورے کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے ابھی 7 روز کم ہیں جو آئندہ ہفتے مکمل ہوجائے گے حکومت جو حزب اختلاف کے ساتھ مصروف سرگرمیوں اور ان کی کچھ معمولی ترامیم کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق دو بل منظور کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ایک بار پھر امید کی جارہی ہے کہ وہ باقی ایف اے ٹی ایف متعلقہ بلز کو منظور کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے. ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ بل آئندہ مشترکہ اجلاس میں اس حقیقت کے باوجود منظور ہوئے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ نشستوں کی تعداد کے معاملے میں حزب اختلاف کی حکومت پر معمولی برتری رہی ہے. ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف سے ہر کوئی اپنا قومی کردار ادا کرے گا اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل اور قومی اہمیت کے حامل دیگر قانون سازی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے آسانی سے منظور کرلی جائے گی.مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.