امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد48 لاکھ 62 ہزار سے تجاوزکرگئی، ایک لاکھ 58 ہزار افراد ہلاک

منگل 4 اگست 2020 11:57

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد48 لاکھ 62 ہزار سے تجاوزکرگئی، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد48 لاکھ 62ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 22 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 158929افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی مجموعی تعداد4862174 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ84لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد6 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ امریکہ کے بعد برازیل میںمریضوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ بھارت، روس، جنوبی افریقہ، پیرو، میکسکو اور چلی میں بھی لاکھوں افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔ امریکہ میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد2256447 ہے۔