برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 لاکھ 51 ہزار تک پہنچ گئی، 94 ہزار سے زائد افراد ہلاک

منگل 4 اگست 2020 11:57

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 لاکھ 51 ہزار تک پہنچ ..
ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد27 لاکھ51 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک94 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ16641 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد2751665 تک پہنچ گئی ہے۔

برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کی744644 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 561 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد94702 ہے۔

(جاری ہے)

برازیل میںاب تک 19لاکھ 12ہزار سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ دنیا کا دوسرا ملک ہے۔

برازیل لاطینی امریکی ممالک میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق اس سال 26 فروری کو ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلائو زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :