ضروری نہیں کورونا وائرس ووہان سے جانوروں سے انسان میں منتقل ہوا ہو ، عالمی ادارہ صحت

منگل 4 اگست 2020 12:33

ضروری نہیں کورونا وائرس ووہان سے جانوروں سے انسان میں منتقل ہوا ہو ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی پروگرام کے انچارج مائیکل ریان نے کہا کہ چینی ماہرین نے ابتدائی مرحلے میں تحقیقاتی معلومات اورجانچ کا مواد فراہم کیا ہے،انہوں نے سائنسی تحقیقات ،جانچ اور مشاہدے کا بہت کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی ریڈیو کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی پریس کانفرنس میں مائیکل ریان نے واضح طور پر کہا کہ ووہان میں سارس کے خلاف مشاہدے اور نگرانی کا خصوصی نظام موجود ہے جس کی مدد سے پیشگی انتباہ جاری کیا گیا تھا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ووہان ہی وہ مقام ہے جہاں نوول کورونا وائرس کسی جانور سے انسان میں منتقل ہوا تھا۔

اسی دن عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے اعلان کیا کہ اس ہفتے ماسک لگانے کی ایک مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ماسک وائرس کے انسداد کاایک اہم آلہ ہے اور یہ اتحاد کا عکاس بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین ، جنوبی کوریا اور اٹلی جیسے ممالک نے ثابت کیا ہے کہ کوروناکی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، اگر حکومت اور کمیونٹی اپنی ذمہ داریاں اچھی طرح نبھائیں تو کورونا کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ کئی ویکسینز اس وقت کلیینیکل ٹرائلز کے تیسرے فیز میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :