دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ84 لاکھ سے تجاوز کرگئی، چھ لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد ہلاک، امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد48 لاکھ 62 ہزار سے تجاوزکرگئی، ایک لاکھ 58 ہزار افراد ہلاک، برازیل میں متاثرین کی تعداد 27 لاکھ 51 ہزار، 94 ہزار سے زائد افراد ہلاک، بھارت میں مہلک وائرس سے 39 ہزار افراد ہلاک

منگل 4 اگست 2020 13:03

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ84 لاکھ سے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ84لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس کے باعث چھ لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں 48 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں امریکہ میں اب تک ایک لاکھ 58 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کے فعال متاثرین کی تعداد 6071280 ہے۔ مختلف ممالک میں اب تک کورونا وائرس سی697289 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد48 لاکھ 62ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 22 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 158929افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی مجموعی تعداد4862174 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

امریکہ کے بعد برازیل میںمریضوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ بھارت، روس، جنوبی افریقہ، پیرو، میکسکو اور چلی میں بھی لاکھوں افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔ امریکہ میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد2256447 ہے۔ ادھر لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد27 لاکھ51 ہزار سے زائد ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک94 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد2751665 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کی744644 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 561 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد94702 ہے۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ دنیا کا دوسرا ملک ہے۔

برازیل لاطینی امریکی ممالک میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلائو زیادہ ہے۔ بھارت میںمہلک کورونا وائرس سی39 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرگئی، اس دوران مزید 803 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی مصدقہ تعداد 39ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 266 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔ ریاست میں اب تک 15ہزار آٹھ سو سے زائد افراد کورونا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ32 ہزار سے زائد ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے مجموعی فعال کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے۔ بھارت سمیت بعض ایشیائی ممالک، امریکہ اور جنوبی امریکہ کے ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کی دیگر کئی ملکوں میں یہ وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔