Live Updates

بھارت زیادہ دیرتک کشمیر پر اپنا ظلم قائم نہیں رکھ سکتا ‘ ہمایوں اخترخان

منگل 4 اگست 2020 13:54

بھارت زیادہ دیرتک کشمیر پر اپنا ظلم قائم نہیں رکھ سکتا ‘ ہمایوں اخترخان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ انشااللہ وہ دن ضرور آئے گا جب5اگست کا دن بھارت کیلئے ڈرائوناخواب بن جائے گا ،مودی سرکار طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیرتک کشمیر پر اپنا ظلم اورجبر قائم نہیں رکھ سکتی اور اسے بالآخر منفی ہتھکنڈوںسے سرنڈرکرناہوگا، پاکستانی قوم مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو مستردکرتی ہے اور آج ’’یوم استحصال ‘‘مناکر کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی کے یوتھ ونگ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کی جدوجہد میںسیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک دوسرے کے لئے دھڑکتے ہیں اور بھار ت اپنے جبر کے ذریعے اس لازوال محبت کے رشتے کو ختم نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںموجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کوپوری دنیا میں اجاگر کیا ہے اسی وجہ سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔ آج پورے ملک میں یوم استحصال بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، نریندر مودی کے اقدام کی مذمت اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات