جولائی 2020ء میں پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کی مقابلہ میں 5.8 فیصد اضافہ ہونابڑی کامیابی ہے، مشیر برائے تجارت عبدالرازق داؤد

منگل 4 اگست 2020 15:14

جولائی 2020ء میں پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کی مقابلہ میں 5.8 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ جولائی 2020ء میں پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے برآمدات میں کمی دیکھی جا رہی تھی تاہم کوویڈ اور سمارٹ لاک ڈائون کے باوجود ہماری برآمدات ’’میک ان پاکستان‘‘ پالیسی آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام برآمد کنندگان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس رجحان میں تیزی آتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :