Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا گلگت بلتستان کے سابق گورنر پیر سید کرم علی شاہ کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

منگل 4 اگست 2020 15:18

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے گلگت بلتستان کے سابق گورنر اور اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پیر سید کرم علی شاہ کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہی- ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحوم پیر صاحب کا شمار گلگت بلتستان کے نامور شخصیات میں ہوتا تھا اور وہ اپنے علاقے کے عوام میں بے حد مقبول تھے -سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ ان کے انتقال سے علاقے کی سیاست میں ایک گہرا خلا پیدا ہوا ہے سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ ہم مرحوم کے لواحقین اور پیرو کاروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اور چیف آرگنائزر کے چیف آف سٹاف کرنل امان اللہ خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں پیر کرم علی شاہ کی موت پر دلی رنج کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم پیر صاحب اپنے علاقے کی ایک ہر دل عزیز شخصیت تھے اور انکی موت سے علاقہ ایک قد آور سیاسی اور روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرحوم کے لواحقین اور پیروکاروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات