وائس چانسلر ایبٹ آبا دیونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان کی زیرصدارت شعبہ امتحانات کااجلاس

منگل 4 اگست 2020 17:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہ امتحانا ت کے زیر اہتمام اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کنٹرولرامتحانات عمران جاویدنے اپنے شعبہ کی ٹیم کے ہمراہ شعبہ امتحانات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات عمران جاوید نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ الحاق شدہ کالجز اور پرائیویٹ طلبہ وطالبا ت کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے شعبہ امتحانات اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہو ئے ہے اور امتحانات کے حوالے سے ذمہ دار شعبہ امتحانات اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے عمران جاوید اور ان کی پوری ٹیم کو بہترین خدمات پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی شعبہ امتحانات اپنی خدمات کو جاری رکھے گا اور طلباء وطالبات کو ہر سہولت کی فراہمی کے لیے مزید کام کیا جائے اور کیونکہ شعبہ امتحانات یونیورسٹی کا اہم شعبہ ہے ۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کے باقی شعبہ جات کے ساتھ ساتھ شعبہ امتحانات کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم اقدام اٹھائے جائے گے جو کہ ادارے کی ترقی میں اہم قدم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :