میونسپل کارپوریشن جہلم کی ٹیموں نے عید کے پہلے روز 887 ٹن اور دوسرے روز 965 ٹن سے زائد الائشیں شہری علاقوں سے اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ پر پہنچائیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 اگست 2020 17:23

میونسپل کارپوریشن جہلم کی ٹیموں نے عید کے پہلے روز 887 ٹن اور دوسرے روز ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) عید الضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کیلئے ضلع بھر میں آپریشن جاری اور دو روز کے دوران 1852 ٹن سے زائد ویسٹ ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچا دی گئی ہے جبکہ کنٹرول روم پر موصول ہونیوالی 370 شکایات کا 100 فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔



ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن جہلم کی ٹیموں نے عید کے پہلے روز 887 ٹن اور دوسرے روز 965 ٹن سے زائد الائشیں شہری علاقوں سے اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ پر پہنچائیں۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کو دو دن کے دوران 370 شکایات موصول ہوئیں جنکا فلفور ازالہ ممکن ہوا ۔

(جاری ہے)



ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن تحصیل جہلم نے پہلے روز 51 ٹن اور دوسرے دن 38 ٹن، میونسپل کمیٹی دینہ نے پہلے روز 180 ٹن اور دوسرے روز بھی 160 ٹن ویسٹ ڈمپ سائٹس پر پہنچائیں ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی سوہاوہ ، تحصیل کونسل دینہ ، ڈومیلی، پنڈ دادنخان، ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ کی ٹیموں نے بھی دونوں ایام کے دوران قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بھر پور محنت کی اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے آلائشوں کو ٹھکانے لگایا

جبکہ جہلم کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات پر الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور فلتھ ڈپوؤں میں کلورین سپرے کرنے کے ساتھ ساتھ چونا پھینک کر صفائی کا نظام بہتر کرنے پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جہلم انعام الرحیم اور چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق سپروائزر محمد بشیر کے علاوہ تمام سینٹری سٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔



جبکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر و اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ضمن میں مانیٹرنگ کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :