ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی،اسلحہ، شراب برآمد، ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 اگست 2020 17:24

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی،اسلحہ، شراب برآمد، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،،تفصیلات کے مطابقاے ایس آئی محمد ریاض تھانہ جلالپور شریف نے زیر تفتیش مقدمہ کے 2 ملزمان ۔محمد یوسف ولد محمد یامین سکنہ پننوال کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ2روندزاور ۔

(جاری ہے)

عرفان ولی ولد مقبول احمد سکنہ پننوال کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ5روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔اے ایس آئی انصر اقبال تھانہ للہ نے اقدام قتل کے زیر تفتیش مقدمہ کے 2کس ملزمان1۔محمد احسان ولد پٹھان خان سکنہ کندوال کے انکشاف پر بندوق 12بورڈبل بیرل معہ 2کارتوس اور2۔محمد عدنان ولد محمد خان سکنہ کندوال کے انکشاف پر بندوق 12بور سنگل بیرل معہ4کارتوس برآمد کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔SIعاطف یونس تھانہ صدر نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان حیدر ولد مظہر اقبال سکنہ گھرمالہ جہلم سے 3بوتلیں دیسی شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :