محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 4181 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 465 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے،سی ای او ہیلتھ جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 اگست 2020 17:32

محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 4181 افراد کے نمونے لے کر ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈاکٹر مظہر حیات نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 4181 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 465 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 425 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 12 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 437 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔جبکہ 17 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 14 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 2 افراد ابھی تک اپنے اپنیاضلاع میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں.جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :