گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر وفود کی ملاقاتیں،
وزیر اعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیر یوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں ،نر یندرمودی اسرائیلی وزیراعظم کے شاگرد بن کر کشمیر یوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، چوہدری محمدسرور پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کورونا پھیلائو روکنے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد
منگل 4 اگست 2020 18:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کشمیریوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کا نر یند مودی کا منصوبہ کسی صورت قابل قبول نہیں، یہ انسانیت اور بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے جسکے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند کر یں گے۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر میں بدترین لاک ڈائون پر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی بھی ظلم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسکی آزادی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے اور خون کے آخری قطر ے تک ہم کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈائون کا حکومتی تجربہ کامیاب رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے مر یض کی تعداد او ر اس سے ہونیوالی ہلاکتوں میں تیزی کیساتھ کمی ضر ور ہو رہی ہے مگر وباء ابھی موجود ہے اس لیے ہر فر د کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کر نا ہوگا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑ نے والا طبی عملہ اور ڈاکٹرز ہمارے ہیرو ز ہیں ہم کورونا ہیرو ز کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے گور نر ہائوس میں کورونا ہیروز وال بنا رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الحمد اللہ کورونا کے مر یضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میںنمایاں کمی ہو رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کورونا پھیلائو روکنے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ آج بھی کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم عوام کی مدد سے کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.