قصور، کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 4 اگست 2020 18:26

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے صحتمند بیج استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کاشتکاروں کو زمین کی زرخیزی کاخاص خیال رکھنے کیساتھ ساتھ نامیاتی مادہ کی مقدار میں مناسب اضافہ کیلئے فصل کاشت کرنے سے قبل کھیت میں 10 سی12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبرکی گلی سڑی کھادڈالنے کے بعد ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرورچلاناچاہئیے تاکہ کھاد زمین میں اچھی طرح طرح مل جائے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت کو ہموارکرنے کے بعد کیاریوں میں تقسیم کرتے وقت رائونی کرلیں اور وترآنے پر دو سے تین مرتبہ ہل چلاتے ہوئے سہاگہ دیکر زمین کو اچھی طرح نرم و بھر بھراکرلیناچاہئیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارکھیت کے وترآنے پے تین تین میٹر کے فاصلے پر نشان لگاکر انکے اوپر کھادبکھیرکر پٹڑیاں بنالیں ۔