پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 4 اگست 2020 20:23

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) مسلم لیگ(ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 86 پیسے اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کی چکی میں پہلے سے پسی عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیاہے،عوام دشمن حکومت نے عید پر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا ہے۔

، دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں لیکن عوام دشمن حکومت پاکستان میں مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع کمی لائی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔