آرمی چیف کی کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات ،پیشہ وارانہ امور پر گفتگو

منگل 4 اگست 2020 20:53

آرمی چیف کی کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر اظہار خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے امن کیلئے کاوشوں اور اس حوالے سے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی،شرکاء نے مختلف حوالے سے تجاویز بھی دیںشرکاء میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیر کرامت، جنرل ریٹائرڈ احسن سلیم حیات ،جنرل ریٹائرڈ راشد محمود، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی شامل تھے۔