پولیس شہدا ء کو ان کی جرات و بہادری پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں‘ شہبازشریف

منگل 4 اگست 2020 20:56

پولیس شہدا ء کو ان کی جرات و بہادری پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں‘ شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس کے افسر اور جوان ہمارے گمنام ہیرو ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دفاع کی صف اول کے طور پر عظیم قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی ٹوئٹ میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے بیان میں شہبازشریفنے کہاکہ شہدا ء کو ان کی جرات و بہادری پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم ان کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔